منشا-بم

ایل اڈی اے افسران پر حملہ:منشا بم کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل

لاہور (ڈیلی پوائنٹ)پولیس نے ملزم منشا بم کو سرکاری پلاٹوں پر قبضہ ،ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا .
مقدمے کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے منشا بم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں ۔
پولیس نے ملزم منشا بم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔
قبضہ گروپ منشا بم اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹائون شپ میں مقدمہ درج ہے ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم منشا بم جوہر ٹائون کا مشہور زمانہ قبضہ گروپ ہے ، ایل ڈی اے اسٹیٹ افسر رائے شاہ جہاں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ، ایل ڈی اے ٹیم پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے منشا بم اور دیگر نے حملہ کیا۔ ملزمان نے ایل ڈی اے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
قبل ازیں 2019میں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملے کے کیس میں منشا بم اور ان کے بیٹوں کو بری کردیاتھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشا بم اور ان کے بیٹوں کو مقدمے سے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے مقدمے کے گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔
ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں دو ملزمان منشا بم اور عاصم منشا عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں