لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کامعاملہ شدت اختیار کرگیا، اساتذہ تنظیمیں اورحکومت پنجاب آمنے سامنے آگئی ۔
پنجاب بھر میں سکولوں کی تالہ بندی کیخلاف پنجاب پولیس متحرک ہوگئی۔تالہ بندی پرمتعلقہ سکول سربراہان کےخلاف مقدمات درج کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔۔تمام ایس ایچ اوز کو صبح کے اوقات میں اپنے علاقہ کے سرکاری سکولز کی انسپکشن کرنے کی ہدایت۔
پولیس اہلکار ایک بار سکول کا وزٹ کرکے سکولوں کی تالہ بندی کا جائزہ لیں گے، سکول کی تصاویر لے کر حکام کو بھیجوائیں گے اورتعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے والے اساتذہ کیخلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔
دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی اور پینشن کے کالےقانون کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ اساتذہ رہنماؤں کاکہناتھا کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں ،اساتذہ وسرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔