سابق انسپکٹرعابد باکسر پہلے گرفتار پھر فرار

عابد باکسر پہلے گرفتار پھر فرار؟

لاہور (ڈیلی پوائنٹ)سابق انسپکٹر عابد باکسر کے گھر گزشتہ شب پولیس کا چھاپہ جس کے نتیجے میں عابد باکسر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کل رات عابد باکسر اپنے گھر میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے جب پولیس کی بھاری نفری نے عابد باکسر کے گھر کو گھیرے میں لے لیااور 60 سے زائد پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور عابد باکسر کو گرفتار کیا اور گھر میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
پولیس کا یہ موقف ہے عابد باکسر نے پولیس افسران کو دھمکیاں دی اور گھر میں غیر قانونی اسلحہ بھی ملا۔جس کے نتیجے میں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی۔عابد باکسر کی اہلیہ کا موقف بھی میڈیا میں آیا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پولیس کی کاروائی صرف عابد کو جان سے مارنے کے حوالے سے تھی ۔میرے شوہر پر ناجائز کیسسز بنائے جارہے ہیں۔ہمارا گھر میں نہ تو کوئی غیر قانونی اسلحہ ہے اور نہ ہی عابد نے کسی پولیس افسران کو دھمکی دی۔پولیس نے جھوٹا کیس بنایا اور ہمارے گھر میں توڑپھوڑ بھی کی اور ہمیں ہراساں کیا۔
مزید تفیلات کے مطابق راشد بٹ ، محمد علی بٹ ،ماجد بشیراور میاں قدیر کے نام سامنے آئے ہیں جنھوں نے گزشتہ شب عابد باکسر کے گھر چھاپہ مارا۔ یاد رہے کے ماجد بشیر سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ نرگس کے موجود شوہر ہیں۔عابد باکسر اپنے کئی انٹرویوز میں نرگس کے حوالے سے اپنا موقف دے چُکے ہیں۔مزید یہ عابد باکسر پہلے بھی ان پولیس افسران کے متعلق بات کی ہے ۔
ڈی ایس پی سی آئی آئے( اقبال ٹاؤن) نے ماڈل ٹاؤن سے عابد باکسر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا بعد میں مبینہ طور پر عابد باکسر پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔ عابد باکسر کا فون بھی گزشتہ رات سے بند جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں