لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہPTI الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے۔سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے الیکشن 8 فروری کو ہو گا اس سے عوام اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 15, 2023
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی طرف سے فساد پھیلانی کی کوشش کی جس کو عدالت نے ناکام بنا دیا ہے۔