لاہور(ڈیلی پوائنٹ) ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی رشتے کروانے کا اتنا شوق تھا کہ میں نے 9یا10 سال کی عمر میں ہی اپنے ماموں کا رشتہ کروادیا تھا. مجھے بچپن سے ہی لوگوں کے تعلقات بنوانا اچھا لگتا تھا ۔ لڑکے اور لڑکیوں کی سیٹنگ بچپن سے ہی کرواتی تھی، پہلی سیٹنگ میں نے اپنے ماموں کی کروائی پھر انھوں نے شادی کر لی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر کا حال ہی میں دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ندا یاسر نے بتایا کہ مجھے آج بھی لوگ رشتہ کروانے والی آنٹی سمجھتے ہیں . مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا بہت شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا؟
ندا یاسر نے بتایا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں.تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔ میری امی نے ممانی کو اس سے پہلے کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔
ندا کے مطابق انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروادیے تھے، میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔