11caror ki lagat ka mnsoba barish main beh gia

11کروڑ کی لاگت سے بننے والا بائیک لائن منصوبہ بارش میں بہہ گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)11کروڑ کی لاگت سے بننے والا بائیک لائن منصوبہ ایک ہی بار کی بارش سے بہہ گیا ہے.ڈیلی پوائنٹ کی اینکر سمیرا ملک کے مطابق یہ منصوبہ بہت منہگا پڑا جہاں وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کے لیے فلاحی کام کر رہی ہیں وہی ان کے ماتحت افسران مریم صاحبہ کی ناک کے نیچے سے کرپشن اور بد انتظامی کر رہے ہیں.

لاہور کی عوام نے ڈیلی پوائنٹ‌سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک فضول منصوبہ تھا 11کروڑ لگانے کا کیا فائدہ ہوا بائیک لائن کی مختص کردہ جگہ بارش بہا لے گئی. یہ پینٹ ہی 2نمبر لگایا تھا.اگر یہ پیسہ تعلیم ،صحت یا کسی اور فلاحی کام کے لیے لگایا جاتا تو بہت ہی بہتر ہوتا.عوام نے کہا مریم صاحبہ کا یہ منصوبہ بہتر تھا مگر ان کے افسران نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی.

اپنا تبصرہ لکھیں