(ڈیلی پوائنٹ)ایمازون نے 14,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ایمازون نے یہ فیصلہ اخراجات میں کمی اور ادارے کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے. ایمازون کو14ہزار ملازمین کو فارغ کرنے سے 210کروڑ بھارتی روپے کا فائدہ ہوگا.
ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔یہ چھانٹیاں ایمازون کے سی ای او اینڈی جیسی کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد فیصلہ سازی کو تیز اور کمپنی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ ایمازون نے COVID-19 کی وباء کے دوران اپنی افرادی قوت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔
