(ڈیلی پوائنٹ)17فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر جامشورو نے17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بند رہیں گی۔
