190 ملین پاؤند کیس،پرویز خٹک کابیان ریکارڈ، عمران خان کی رہائی ناممکن؟

راولپنڈی( ڈیلی پوائنٹ ) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناممکن دکھائی دینے لگی ۔ پرویز خٹک نے پیش ہوکر عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا دیا ۔
بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔
ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، میٹنگ میں اضافی ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا۔
پرویز خٹک نے بیان میں کہا ہے کہ اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے۔
ریکارڈ کرائے گئے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اضافی ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی افسرنے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔
آج کی سماعت کے دوران ایک گواہ پر جرح مکمل کی گئی جبکہ 1 گواہ کا بیان قلم بند ہوا۔کیس کے دیگر 2 گواہ اعظم خان اور زبیدہ جلال آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں