اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے. فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائیگا .عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔
عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا.کیس کا فیصلہ پہلے 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا پھر تاریخ 6 جنوری کی دے دی جبکہ اب فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جانے کاامکان ہے.
