اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا. عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے.جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی قید سنائی گئی ہے. احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے فیصلہ پڑھ کر سنایا .کمرہ عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی موجود تھے.100سے زائد سماعتیں اس کیس کی ہو چکی ہیں.
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی فیصلہ سنا.اڈایالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے. یاد رہے کہ 18سسمبر 2024کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا.
