190million pound case pti ny bara qadam utha lia

190ملین پاؤنڈ کیس پر سزا پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس پر ملنے والی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے.عمران خان اور بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی. عمران خان کو 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزا ہوئی تھی.
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلیں خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردے اور دونوں کو بری کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں