1caror ly kr beta maar dia

ایجنٹ نے ایک کروڑ لے کر میرا بیٹا مار دیا

گجرانوالہ(ڈیلی پوائنٹ)ایک کروڑ لے کر بھی ایجنٹ نے میرا بیٹا مار دیا ہے. مراکش کشتی حادثہ پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے. مراکش میں الٹنے والی کشتی میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ان میں دو ایسے نوجوان تھے جن کی 24 اور 20 سال کی عمر تھی اور دونوں بھائی تھے.

یورپ کا خواب آنکھوں میں سجائے دونوں بھائی 2024 کے آخری سالوں میں گھر سے نکلے. بچوں کے والد نے بتایا کہ 50 .50 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے. لوگوں سے قرضہ لیا. سوا کروڑ روپے جمع کر کے ایجنٹ کو دیے . ایجنٹ نے کہا ہم غیر قانونی طور پر نہیں بلکہ قانونی طور پر آپ کے بچوں کو امریکہ پہنچائے گے مگر ہمارے بچوں کو ڈنکی لگوائی گی.
والد نے بتایا کہ بڑا بیٹا 24 سال کا تھا اور اس کے دو بچے تھے مگر وہ مارا گیا چھوٹا بیٹا بچ گیا ہے جلد پاکستان آ جائے گا.والد نے حکومت سے درخواست کی کہ خدارا ان جعلی ایجنٹوں کا کچھ کریں‌اور ان کو سزا دیں.

اپنا تبصرہ لکھیں