2025 ka saal awam ki khushio ka sal ha

2025 کا سال عوام کی خوشحالی کا سال ہے مریم نواز

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 2025 کا سال عوام کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا . 2025ء کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کرے میری ارضِ پاک پر اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشیوں، صحت، جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہوں، انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم ایک مستحکم، روشن اور خوش حال مستقبل کا عزم کرتے ہیں، عہد کرتے ہیں کہ دن رات کام کریں گے اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعا ہے کہ 2025ء کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں