کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔
