29 sal bad Pakistan main champion trophy

29سال بعد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

(ڈیلی پوائنٹ)شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،پاکستان میں کرکٹ ستاروں کی کہکشاں سج گئی،29سال بعد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی آج سے شروع ہوگی ۔دنیا کی آٹھ صف اول کی ٹیموں کے ساتھ پاکستان کے تین شہروں اور دبئی میں کرکٹ کا میلہ شروع ہونے کو تیار ہے ۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا با ضابطہ افتتاح ہو گا ۔افتتاحی میچ ڈے اینڈ نائٹ دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔
1996میں پاکستان نے آخری بارورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔صدر آصف علی زرداری میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔آج پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔ کپتانمحمد رضوان نے کہا کہ یہ صرف میری اور بابر اعظم کی نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں سمیت پورے پاکستان کی خواہش ہے کہ پاکستان ٹائٹل جیتے۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں