30agust tak kuch bara hony wala ha sheikh rasheed

30 اگست تک کچھ بڑا ہونے والا ہےشیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی پیشن گوئی کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ 30 اگست تک کچھ بڑا ہونے والا ہے.ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر ثاقب راٹھور کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر ملنے کے لیے بلائیں گے تو ضرور ملنے جاؤں گا.خود سے ملنے کی کوشش نہیں کروں گا کیونکہ میں بھی عزت دار سیاست دان ہوں.
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے جو چلہ کاٹا اس کا امیر سخت تھا مگر مجھے کوئی تکلیف نہیں دی مگر جو اب امیر مجھ پر لگایا گیا ہے وہ پہلے سے بھی زیادہ سخت ہے.30 اگست تک سیاست سے دور ہوں اس کے بعد سیاسی معاملات میں دلچسپی لوں گا.
سینئر سیاست دان نے بتایا کہ تمام سیاست دان گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں .واحد سیاست دان ہوں جو محنت کر کے عوام کے دلوں پر راج کر رہا ہوں.

اپنا تبصرہ لکھیں