(ڈیلی پوائنٹ)ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہاکی ٹیم اس بار بھی اولمپکس کھیلنے سے محروم ہو گئی ہے. پاکستان ہاکی کے لیے بہت افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ 3بار گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم مسلسل تیسری بار اولمپکس نہیں کھیل سکے گی.
حالیہ برسوں میں ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل کمی آئی ہے اور وہ 2008 کے بعد سے ایک بھی اولمپکس میں نہیں کھیل سکے گی.اس سال پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان میں منعقدہ FIH ہاکی اولمپک کوالیفائرز میں حصہ لیا تھا۔ تاہم ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی سے ہار گئی اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں بھی ناکام رہی۔
جی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں چھٹے ساتویں نمبر پر آتی تھی تو ایک اُمید تھی کہ ایک دن آئے گا کہ ہم جیتیں گے لیکن اب تو ہم کوالیفائی نہیں کر پاتے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اکستان ہاکی ٹیم نے 1960، 1968 اور 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
