3bar MNA bny mgr halaat nahi badly

3بار ایم این اے بننے والے طارق فضل کے حلقے کی عوام ناراض

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل کے حلقے کی عوام اپنے ایم این اے پر پھٹ پڑی. ڈیلی پوائنٹ‌کے رپورٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے طارق فضل کے حلقے کی عوام نے کہا کہ جناب 3 بار ایم این اے بنے مگر حلقے کے مسائل حل نہیں ہوئے.

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں ٹوٹی سڑکیں ہیں.نہ ہی تعلیمی ادارے ٹحیک ہوئے بچے ابھی تک زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں .صفائی کا ناقص ترین انتظام ہے .طارق فضل نے الیکشن کے دنوں میں بڑے وعدے کیے مگر الیکشن جیتنے کے بعد کبھی بھی حلقے کا رخ نہیں کیا.
ایک شخص نے کہا کہ یہاں سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین جیتے ہوئے مگر زبردستی طارق فضل کو جتوایا گیا . اگر فارم 45 مل گئے تو یہ حکومت فوری طور پر ختم ہو جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں