(ڈیلی پوائنٹ) بالی وڈ ادکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ میں نے خود کو 6ماہ تک آئینہ میں نہیں دیکھا.انہوں نے بتایا کہ شروع میں فلمسازوں نے مجھے بدصورت کہہ کر 13 فلموں سے نکال دیا.جس کے وجہ سے میں آئینے کے سامنے جانے سے ڈرتی تھی اور میں نے 6 ماہ تک آئینہ میں خود کو نہیں دیکھا. انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ودیا بالن کے کریڈٹ پر ڈرٹی پکچر، شیرنی، کہانی اور کہانی ٹو سمیت بعض دوسری اہم فلمیں ہیں۔
ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں گزرے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے فلمسازوں نے انہیں بدصورت کہہ کر نظرانداز کر دیا تھا جس کے بعد وہ آئینے کے سامنے آنے سے ڈرتی تھیں اور چھ ماہ تک آئینہ نہیں دیکھا۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ’مجھے خود کو دیکھنے کا حوصلہ ہی نہیں ہو رہا تھا۔‘ان کے مطابق ’حالیہ دنوں میں مجھے ان پروڈیوسرز کی جانب سے کالز آئیں جنہوں نے پہلے اپنی فلم سے نکال دیا تھا، تاہم میں نے خوشگوار انداز میں انکار کر دیا۔
ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ مجھےفلم سے الگ کرتے ہوئے میرے ساتھ ایک پروڈیوسر کا رویہ انتہائی ہتک آمیز تھا۔ ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ جب مجھے فلموں سے نکال کر دوسری اداکاراؤں کو رکھا جا رہا تھا اس وقت میں نے بالاچندر کی دو فلمیں سائن کیں۔ کچھ روز بعد مجھے علم ہوا کہ بغیر کسی اطلاع کے مجھے ان فلموں سے بھی نکال دیا گیا ہے.