اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی وزیر اویس لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی قرضے 6سالوں میں ختم ہوجاینگے. نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت گردشی قرض 2400 ارب ہیں جس میں سے 1200 ارب کا قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات چل رہی ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کردیا. وزیر توانائی نے اس بات کی وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی ۔اس لیے عوام کو بہت جلد بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے.

