اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)8فروری کو الیکشن نہیں ہونے چاہیے سینیٹ میں قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔ قرار داد سینیٹر دلاور خان کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کیے جائے۔
دلاور خان نے کہا الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے لہذا الیکشن کمیشن الیکشن رکوانے پر عمل درآمد کروائے۔
مسائل کا حل نکالا جائے پھر الیکشن ہونے چاہیے ۔ قرادداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرار داد کی مخالفت کی۔تاہم الیکشن ملتوی کیوں ہونے چاہیے اس کے لیے سینیٹر دلاور خان نے کوئی معلومات نہیں دی۔