9 may ky mojriman ko mazeed sazain mil gai

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 افراد کو فوجی عدالتوں نے سزاسنادی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 افراد کو فوجی عدالتوں نے سزاسنادی ہے. سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان نیازی کو 10سال بامشقت قید کی سزا سنائی گئی ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت، راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت اور سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید مشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت اور نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سعید غنی جان کو 2 سال قید بامشقت، دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال قید بامشقت، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں