(ڈیلی پوائنٹ) رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی کو کور کمیٹی کے ارکان کی سفارش پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہر یار آفریدی 9 مئی کے واقعات کے بعدگرفتاری کے باعث کور کمیٹی کا حصہ نہیں رہے تھے۔ گزشتہ اجلاس میں ان کے نام کی منظوری ہوئی،جس کے بعد شہر یار آفریدی کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے تھے۔