(ڈیلی پوائنٹ(امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔
امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔