پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کاعالمی دن منایا جارہاہے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )یکم مئی تحریک کا بنیادی محرک کام کے اوقات کا تعین، اجرتوں میں اضافہ اور تنظیم سازی کے حق سے جڑا ہوا تھا۔ عظیم مزدور مزاحمت کے اس علامتی دن کو گزرے 138 برس گزر چکے لیکن دنیا کے اربوں محنت کشوں کی تحریک آج بھی ان بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، لیبر ڈے پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈودل بھی تبدیل کردیا ہے۔
بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں ہے۔
پاکستان میں مزدوروں کے دن پر بھی مزدور بغیر آرام کے کام کرنے میں مشغول ہے

اپنا تبصرہ لکھیں