اسلا م آباد( ڈیلی پوائنٹ )سینیٹر فیصل واوڈا نے 9 مئی واقعات کا ذمہ ار جنرل فیض حمید کوقراردے دیا ۔فیصل واوڈا نے بیان میں کہا کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل (ر) فیض ملوث ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کا کیس کھلے گا تو وہ ثبوت پیش کریں گے۔
پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے اتفاق کیا کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا حل آئین پاکستان پر عمل درآمد کرنے میں ہے۔