پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کیپٹن جہانگیر کے والد نے کہا کہ اگر میرے ہزار بیٹے بھی ہوتے وطن کی دھرتی پر قربان کر دیتا.26 مئی 2024 کو پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر نے جام شہادت نوش کیا تھا.
کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت کی خبر سن کر ان کے والد نے ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی فخر کا اظہار کیا،کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ؛”جس طرح اس کی وطن سے محبت اور پیار تھا،”حسین جہانگیر میرا شیر بیٹا ہے اور میں اپنے شیر بیٹے پر فخر کرتا ہوں”
یاد رہے کہ کیپٹن حسین جہانگیر نے 26 مئی کو جام شہادت نوش کیا.شہادت پر وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزراء نے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کیپٹن کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی.