Garmi ky mosam mein en chaizo ka use lamzi kry

گرمی کی موسم میں ان سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)گرمی کی شدت بڑھتے ہی کن سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے؟معروف ڈاکٹر زینب نے ڈیلی پوائنٹ کی رپورٹر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ گرمی کے موسم میں انسان کو دن میں 16گلاس پانی کے پینے چاہیے کیونکہ گرمی کی وجہ سے پانی کی بہت کمی ہو جاتی ہے اس لیے پانی زیادہ سے زیادہ پیے.ڈاکٹر زینب نے یہ کہا کہ لیموں پانی کا ستعمال بھی کثرت سے کریں یہ ہماری جسمانی نمکیات کو پورا کرتا ہے.اینکر نے پوچھا کہ کیا انجکشن لگا تربوز استعمال کرنا چاہیے؟جواب میں ڈاکٹر نے بتایا کہ جو ہم مہنگا برگر کھاتے ہیں اس سے لاکھ درجے بہتر ہے کہ ہم انجکشن والا ہی سہی مگر تربوز کھائیں یہ ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے.
انھوں نے خبردار کیا کہ ٹھیلوں پر بکنے والا شربت ہرگز نہ پیے کیونکہ ان کے گلاس اس قدر گندے ہوتے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس بیمار نے ان کے گلاس میں پانی پیا اس لیے پرہیز کرنا چاہیے ایسے مشروبات کا استعمال نہ کریں.ہری سبزیوں کا استعمال بھی کریں .پھل جو بھی میسر ہو ان کو کھانا چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں