Miam Muhammad Nawaz sharif muslim Leage N ky president montkhib

میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کےبلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)میاں محمد نواز شریف 6سال بعد ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کےبلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں. پارٹی ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے الیکشن ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے (ن) لیگ کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے۔
پارٹی صدر کے امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 10 سے 12بجے تک کا تھا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی گئی۔پارٹی چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ ن ےتجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو طلب کیا اور نواز شریف کے کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔
بعد ازاں نواز شریف کے پارٹی صدر کے لیے کاغذات منظور کرلیے گئے اور وہ بلامقابلہ (ن) لیگ کے صدر منتخب ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس کچھ دیر بعد لاہور کے نجی ہوٹل میں ہوگا جس میں انٹر اپارٹی الیکشن کے نتیجے میں نواز شریف کے بطور صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا جائے گا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو نااہل کیا تو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں