کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے.ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔