لاہور( ڈیلی پوائنٹ) ڈیلی پوائنٹ کے پروگرام میں ہم آج ہم آپ کو ایک باہمت خاتون سے ملاتے ہیں بہاولنگر کی باہمت خاتون یاسمین بی بی جس نے شوہر کی بیماری کے بعد ہمت نہیں ہاری پہلے مستریوں کے ساتھ مزدوری کی پھر خودمستری بن کر اپنے بچوں کو پالارہی ہیں۔ گفتگو کرنے پر یاسمین بی بی نے بتایا کہ میر ے خاوند 8 سال سے بستر پر ہیں ان کااعلاج چل رہا ہے۔ ہمارے تین بچے ہیں میرے علاوہ ہمارے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ، میر ا شوہر جناح اسپتا ل میں تھا اب جنرل میں لاوارث پڑا ہے ،میں یہاں دیہاڑی لگانے کےبعد اسپتال میں شوہر کے پاس جاتی ہوں۔ مزدوری سے پہلے لوگوں کے گھروں میں بھی کام کیا لیکن گزارا نہیں ہوتا تھا۔ اب یہ ہے اٹھ یا نو سوکی دیہاڑی لگا کر جاتی ہوں بچوں کےلیے کھا نااورشوہر کی دوائی بھی آجاتی ہے۔ یاسمین کا کہنا تھا کہ اکثر اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں کہ کسی مسیحا کے صدقے کوئی اچھا روزگارمل جائے یاکوئی چھوٹی موٹی دکان کاکاروبار ہوجائے تاکہ میں ایک با عزت طریقے سے بچوں کوگزارا کرسکوں اورکسی اچھے اسپتال میں اپنےشوہر کاعلاج کرواسکوں۔