بھارت سے شکست، شوبز ستارے پھٹ پڑے، تفصیلات کیلئے ویڈیو دیکھئے

لاہور( ڈیلی پوائنٹ) آئیے آپ کو بتاتے ہیں کس طرح پاکستان ڈیلی پوائنٹ کے پلیٹ سے پاکستان کے شوبز ستاروں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کو کھری کھری سنادیں۔شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے کہا یہ کھلاڑی امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنے نہیں سیر سپاٹے کےلیے گئے ہوئے ہیں، کرکٹ کھیلنا اب ان کے باس کی بات نہیں
9 جون کو نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا مگر شاہین اپنی اڑان ہی بھول گئے، پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر اپنے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ پاکستانی شائقین مایوس ہوگئے۔
قومی ٹیم کی بدترین شکست پر جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس دکھائی دیئے وہیں شوبز ستاروں نے بھی قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے دلچسپ انداز میں قومی ٹیم کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم ہارو یا ہارو، بس ہمیں تم سے یہی امید ہے۔
پاکستان ڈیلی پوائنٹ کےمطابق اداکار اسد صدیقی نے بھارت کے خلاف شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قسم سے افسوس ہی ہوتا ہے، بہت ہی خراب کرکٹ۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں قومی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “جیتے ہوئے میچ کو ہارنا صرف ہمیں ہی آتا ہے”۔
گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بالکل فضول کرکٹ، کوئی پلان ہی نہیں ہے، کرکٹ کو خدا حافظ”۔
اداکارہ حرا خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ٹی وی سکرین کی تصویر شیئر کی جس میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 2 گیندوں پر 12 رنز درکار تھے اور ساتھ لکھا کہ ہمیں ایسے ہی مار دو۔
اداکارہ مشی خان نے بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کوتنقید کرنشانہ بناتے ہوئے کہا اس کے بعد کھلاڑی اپنے آپ کو کمروں میں بند کرکے سوچیں بھارت سے ہار کس وجہ سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں