لاہور( ڈیلی پوائنٹ) ڈیلی پوائنٹ کے پلیٹ فارم سے فرخ شہبازوڑائچ کے شو میں پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے بتایا کہ موٹاپے ایک بیماری ہے جواب لاعلاج نہیں رہا اب ٹیکنالوجی کادور ہے باآسانی سے اضافی چربی ختم کرکے موٹاپے سے ہمیشہ کےلیے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہویے ڈاکٹر معاذ الحسن نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں جس وجہ سے موٹاپے کی سرجری پانچ سے سات لاکھ روپے میں کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے اسپتال میں مختلف کیٹگری رکھی ہوئی ہے جس میں مختلف مریضوں کو ان کی حیثیت کے حساب سے آپریشن کے ریٹ لگائے جاتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ موٹاپے کے آپریشن کےبعد ہزاروں مریضوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔
ایک مریض کی کل کال آئی اورکہاڈاکٹر صاحب 20 سال بعد کل میں نماز پڑھی کیونکہ موٹاپے کیوجہ سے میں 20 سال تک سجدہ ہی نہیں کرسکا۔
ڈاکٹر معاذ الحسن نے بتایا کہ کئی جوڑوں کے آپریشن کرچکا ہوں۔ لوگ دعائیں دیتے ہیں کیونکہ موٹاپاموروثی بیماری بھی ہے ۔