لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ اپنی تمام کامیابیاں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں.والد کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوں کو میرے والد نواز شریف ہیں میں ان کی بیٹی ہوں اس بات پر فخر ہے.والد نواز شریف نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا.
والد سے محبت کا عالمی دن پرانہوں نے کہا کہ ہر روز والدِ محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں، واپسی پر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کا انمول کردار تسلیم کرنے کا دن ہے، والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔