(ڈیلی پوائنٹ)ٹی20ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے افغانستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے. افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔
افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔بنگلا ٹائیگرز 105 رنز ہی بناسکے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل ہیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان راشد خان 19، ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں۔
افغانستان کی اس جیت سے آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے.اب انگلینڈ،افغانستان،بھارت اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں.