لاہور(ڈیلی پوائنٹ)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر عباس کے درمیان سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں.معروف جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے.رواں برس 29مارچ کو ٹک ٹاکر کے ہاں بیٹی نے جنم لیا تھا.
شبر عباس نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں کہا اس گھر سے تو جیل کی زندگی ہی بہتر ہے. اب جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں. یاد رہے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ کے 3 میلین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ان کے شوہر شبر عباس ایک کونٹینٹ رائٹر ہیں.