مریم نواز، شہبازشریف کے واش رومز میں کیمرے کس نے لگوائے،شہزاد اکبر کابڑا انکشاف

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) مریم نوازشریف ،شہبازشریف کے واش رومز میں خفیہ کیمرے لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
سابق مشیر احتساب بیوور مرزا شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ نیب لاہور کی کوریڈو ر میں کیمرے نصب ہوتے تھے واش رومز میں کیمروں کا موجود ہونامیرے علم میں نہیں ہے۔
سینئراینکر پرسن اورجرنلسٹ فرخ شہبازوڑائچ کو دیئے گئے انٹر ویو میں پی ٹی آئی دور کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا 2020 میں ہی مجھے اپنی جماعت اور اس وقت کے سپہ سالار جنرل باجوہ نے میرے خلاف پراپیگنڈا شروع کرایا ۔

جنرل باجوہ میرے سخت خلاف تھے وہ یہ سوچتے تھے کہ میں ان کےخلاف وزیراعظم عمران خان کے کان بھرتا ہوں۔ یہی بات دوفعہ مجھے جنرل فیص حمید نے بھی بولی تھی۔ اس کے اعلاوہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جنرل باجوہ تمارے سخت خلاف ہیں۔
جنرل باجوہ کی مخالفت ا تنی بڑھ گئی کہ ایک دفعہ مجھے بلا کر کہا گیا عمران خان یا آرمی چیف میں سے ایک کاانتخاب کروں۔ توا س وجہ سے ایک ساز ش کے تحت میرے خلاف پروپگینڈا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں