(ڈیلی پوائنٹ)عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری بجلی کی قیمت میں 3روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. نیپرا آج سماعت کرے گا.سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے۔سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی 3روپے مہنگی ہوتی ہے یا نہیں نیپرا سماعت کے بعد اس کا اعلان کرے گی.