روالپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم فرازخان کو گرفتار کرلیا گیاہ ،متاثرہ لڑکے کا پراسس بھی کروایا گیا .مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم فراز خان نے میرے 15سالہ بھائی کو مکان دکھانے کے بہانے لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔