لاہور( ڈیلی پوائنٹ )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بیان وائرل ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو” ڈفر “قرار دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی انٹرویو کے دوران میزبان نے فواد چوہدری کے سامنے چند شخصیات کے نام رکھتے ہوئے ان کے بارے میں ان سے رائے مانگی، ان افراد میں شیر افضل مروت، شہریار آفریدی، شبلی فراز، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی شامل تھے۔
فواد چو ہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک بلبلہ تھا جو بلبلے کی طرح بیٹھ گیا اور ختم ہو گیا، شہریار آفریدی ایک عزت دار آدمی ہیں، شبلی فرازکے بارے میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کبھی بھی آدمی کو اپنی صلاحیت سے زیادہ ٹاسک نہیں لینے چاہئیں۔
بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بابراعظم کو ہی رہنا چاہیے کیونکہ ان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
جب سابق وفاقی وزیر سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈفر آدمی ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں۔ فواد چو ہدری کے بیان کے بعد پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی کے حامی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔