لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) رہنما پی ٹی آئی اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کاکہنا ہے اسمبلیاں توڑنا استعفے دینے کا منصوبہ شاہ محمود قریشی کا تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہم سے مشورہ کیاتھا اورااسمبلیاں توڑنے کی اقدام کی وجہ سے آج پی ٹی آئی زندہ ہے ۔
اینکر پرسن فرخ شہبازشریف وڑائچ کے پروگرام جواب دو میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا چودھری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے،اگر اسمبلیاں توڑنے کااقدام نہ اٹھایاجاتاتو آ ج پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہوتی۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اسمبلیاں نہیں توڑیں ،وہاں پی ٹی آئی کا حال دیکھ لیں ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہابانی پی ٹی آئی عمران خان ،نوازشریف اور بینظیر بھٹو شہید کیساتھ ا نوارالحق ،شاہد خاقان اورشہبازشریف جیسا رویہ نہیں اپنایاجاسکتا۔ کیونکہ یہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔