شہزاد اکبر نے شوگر مافیا کچا چٹھہ کھول دیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) پی ٹی آئی دور حکومت میں مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے شوگر مافیا کچا چھٹہ کھول دیا، کہاتمام سیاستدان شوگر کاکاروبار کیوں کرتے ہیں کیونکہ اس میں سیدھا سیدھا گھپلا ہوتا ہے۔
سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام میں سابق مشیر اطلاعات شہزاد اکبر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا پاکستان میں شوگر مافیا بہت طاقت ور ہے رسد اورسپلائی کاجان بوجھ کر ڈرامہ کرکے پھر وہی چینی سے اربوں کاکاروبار کیا جاتا ہے۔ ہمارے دورحکومت میں فی کلو چینی کی تیاری میں تقریباً 40 روپے خرچ آتا تھا، وہی چینی شوگر مافیا سپلائی روک کر ایک کلو پر 70 سے 80 روپے ناجائز منافع کما تے ہیں۔

پروگرام میں مرزا شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ شوگر کے کاروبار میں مارجن بہت زیادہ ہے اس لیے تمام سیاستدان شوگر کاروبار کرتے ہیں، ملی بھگت سے شوگر باہر بھیج کریاسپلائی روک کر اربوں کا ناجائز منافع کمایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں