وزیر تعلیم سکندر حیات نے نقل مافیا کوکیسے لگام ڈالی ؟

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی میدان میں نقل کرنے والے مافیا کولگا م ڈال دی۔
فرخ وڑائچ شو میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کےشعبہ تعلیم میں ملازمین کی تعداد لگ بھگ 5 لاکھ ہے جو پاک آرمی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں ملازمین ڈیوٹی پرنہیں آتے، ایسے گھوسٹ ملازمین کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے حاضری یقینی بنائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم راناسکندر حیات کا کہناتھا کہ امتحانات میں صرف لاہور میں بڑی تعداد میں مافیا کونقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤں ، گلبرگ ٹاؤن ، اسلامیہ کالج سمیت دیگر مراکز پر چھاپے مارکر بوٹی مافیا کوپکڑاگیا۔نقل کرنے والوں پر باقاعدہ مقدمات درج کرواکر سزا بھی دلوائی گئی ۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز پر کیمرے نصب کروائے ،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکا گیا کیونکہ نقل کرنے سے لائق اور زہین بچوں کے مستقل کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ آئندہ سال نقل کی روک تھام کیلئے پرایکٹکل سسٹم کو ختم کیا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں