Akhtar lawa ko Bijli ka bill zyada a gia

ٹک ٹاکر اختر لاوا بھی بجلی کا بل زیادہ آگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا بھی بجلی کا بل زیادہ آنے پر حکومت سے ناراض ہو گیا.ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے اختر لاوا کا کہنا تھا کہ 5مرلے کا گھر ہے 45ہزار کا بل آگیاہے.

اختر لاوا نے کہا مریم نواز نے وعدہ کیا تھا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی مگر اب وہ اپنے وعدے سے پھر گئی ہیں. مسلم لیگ ن مجھے استعمال کیا آج لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں. اختر لاوا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے ن لیگ چھوڑ دی ہے.
میرے گھر میں ایک پنکھا چلتا ہے 3بلب ہیں مگر 45ہزار بل بجلی کا آگیا.حکومت خود مراعات لے رہی مگر غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے. اختر لاوا نے اہل محلہ سے مریم نواز کے خلاف نعرے بھی لگائے.

اپنا تبصرہ لکھیں