کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ ہو گیا ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہے۔