اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے یا کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے۔