نوشہرہ (ڈیلی پوائنٹ)نماز کیوں نہیں پڑھی؟ بھائی نے بہن کو نماز پر قتل کر دیا.نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں بہن بھائی کی نماز نا پڑھنے پر تکرار بڑھنےپر بھائی نے بہن پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی.بھائی نے بہن سے کہا کہ آپ نے نماز کیوں نہیں پڑھی اس بات پر ان دونوںکی بحث و تکرار شروع ہوئی،تکراربڑھی تو بھائی نے غصے میں بہن کو قتل کردیا.
تافغان مہاجر میوہ گل نے پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے کہا کہ میں دیگر اہل وعیال کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اور سب اپنے اپنے کمروں میں سورہے تھے اور میری بیٹی مسمات اسماء بھی اپنے کمرے میں سورہی تھی .
حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما ءکو اٹھانےگیا .جس پر دونوں میں بحث وتکرار شروع ہوئی اور حمزہ نے طیش میں آ کر اپنی ہی بہن مسمات اسماء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا .تکرار نماز نہ پڑھنے پر وقتی طور پر شروع ہوئی تھی .ملزم حمزہ موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے پستول برآمد کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔