Meera ko chuglian chor dani chahiye

میرا کواب چغلیاں چھوڑ دینی چاہیے وہ جب بھی ملتی ہیں دو،تین لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اداکارہ ریشم

لاہور (ڈیلی پوائنٹ) اداکارہ ریشم نے پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب میرا کو لوگوں کی چغلیاں چھوڑ دینی چاہیے.پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نےحال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاست پر بات کی.
ریشم نے اداکارہ میرا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اگر مجھ سے ملتی ہیں تو میرے سامنے دو تین لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے ملتی ہیں تو اُن کے سامنے میری چغلیاں کرتی ہیں۔ میرا نے اچھے بننے کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، وہ سب کے سامنے اچھے بننے کی کوشش کرتی ہیں۔
ریشم نے مزید کہا کہ میرا کو کسی ایک دوست کے ساتھ تو ایماندار ہونا چاہیے، اُنہیں اب اس عُمر میں چغلیاں چھوڑ دینی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں