لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں لڑکیوں کی ڈیمانڈ ہی ختم نہیں ہوتی اس لیے کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں. اداکارہ قدسیہ علی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ آج کل کی لڑکیوں کی شادی کے لیے رکھی جانے والی ڈیمانڈ پر بات کر رہی ہیں.
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں لڑکے صرف اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز زیادہ ہیں۔قدسیہ علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ہم لڑکیاں اتنی ڈیمانڈز میں کیوں مانگتی ہیں ؟ ہم لڑکیاں ایک وفادار لڑکا ، ہینڈسم لڑکا ، پیار کرنے والا لڑکا اور خیال رکھنے والا چاہتے ہیں.
اداکارہ نے بات مکمل کرتے ہوئے میزبان سے پوچھا سمجھ آئی میری بات آپ کو؟ جس پر میزبان نے کہا ایسا لڑکا تو آپ لوگوں کیلئے ریڈی میڈ بنوانا پڑے گا اس پر اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ میرا مذاق سمجھ ہی نہیں پائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کئی اداکارائیں شادی کیلئے لڑکوں کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ تعلیم یافتہ اور ہینڈسم ہونے کی ڈیمانڈز کا اعتراف کرچکی ہیں۔